ابنا: فریدون عباسی نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی سے دیگر شعبوں میں ترقی آئي ہے اور ایران کے ماہرین نیز سائنس دانوں نے گذشت برسوں میں قوم کی خوشحالی کے لئے پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران اپنے ماہرین کی زحمت کی بدولت آج بہت سے شعبوں میں خود کفیل ہوچکا ہے یہانتک کہ اب ماہرانہ خدمات برامد کررہا ہے۔ فریدون عباسی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف ملکوں بالخصوص اسلامی ملکوں کو سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی خدمات برآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اپنی قوم اور اسلامی ملتوں کے لئے بڑے بڑے قدم اٹھائے گا۔ قابل ذکر ہے مغرب کی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے ماہرین کی محنت سے مختلف میدانوں بالخصوص ایٹمی شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے اور اس طرح ایک بااثر ملک میں تبدیل ہوچکا ہے۔....... /169
3 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 326815
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنے کا مقصد ملت ایران کو فلاح و بہبود و آسائش فراہم کرنا ہے۔